شیموگہ:۔شیموگہ شہرکے بجرنگ دل کارکن ہرشاکے قتل کے بعد کے ایس ایشورپااور شیموگہ کارپوریشن کے چنبسپا نے مسلمانوں پر جو توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیاتھا اُس پر شیموگہ شہرکے ریاض احمد نامی شخص نے بنگلوروکے40 اے سی ایم ایم کورٹ میں شکایت دائرکی ہے،مزیدعدالتی احکامات جاری ہونے باقی ہیں۔ہرشاکے قتل کے بعد کے ایس ایشورپا، چنبسپانے بیان دیتے ہوئے کہاتھاکہ مسلم غنڈوں کوبخشانہیں جائیگا،اس جملے بعدہی شہرمیں تنائو پھیلنے کی بات کہی گئی ہے۔اس تعلق سے کے ایس ایشورپااورچنبسپاکے خلاف دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں معاملہ درج کروانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں شکایت درج کرنے سے انکارکیاتھا۔عرضی گذارنے اپنی عرضی میں اس بات کا مطالبہ کیاہے کہ ملزم ایشورپا اور چنبسپاکے خلاف124A،153A,153B,295A,295Bاور505 کے علاوہ504/Wسیکشن کے تحت معاملہ درج کیاجائے اور ملزمان کے خلاف معقول کارروائی کی جائے۔عرضی گذارکی جانب سے وکیل کاشی نات نے وکالت پیش کی ہے۔
