دسمبر سے شیموگہ ہوائی اڈے میں پرواز کا آغاز ہوگا: راگھویندر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ شیموگہ ہوائی اڈہ مکمل ہونے کے قریب ہے اور دسمبر سے ہی فضائی پرواز شروع ہوجائیگی۔اس بات کا اعلان رکن پارلیمان بی وائی راگھونیندرا نے کیا ہے۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی اور جون تک رن وے مکمل ہو جائے گا اور ٹرمینل جولائی میں مکمل ہونے کی امید ہے، دسمبر کے آخر تک فضائی اڑان شروع ہو جانے کی امید ہے۔رکن پارلیمان نےکہاکہ میں نےمرکزی وزیربرائے شہری ہوا بازی سے ملاقات کرتے ہوئےبات چیت کی ہےاورپروازوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ اس سے ضلع کی عوام اور صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا۔ فضائی راستوں کے تعلق سے بھی فوری فیصلہ لیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ اس کے متعلق ٹینڈرکا مرحلہ زیر عمل ہے۔ ہوائی اڈے کے انتظام کی ذمہ داری ریاستی حکومت کو سنبھالنی چاہئے یا ہوائی اڈے کی اتھارٹی کو سنبھالنا چاہئےاس پر بحث جاری ہے۔ اگلے ہفتے اس کے متعلق مسودہ تیار ہو جائے گا۔مزید بتایا کہ24X7اربن واٹر سپلائی پروجیکٹ کے حوالے سے بلوں میں تبدیلی کو لیکر وسیع پیمانے پر شکایات موصول ہورہی میں جس کے پیش نظر میئر اورکے یو ڈبلیو ایس حکام سے بات چیت کرتے ہوئےمناسب فیصلہ لیا جارہا رہے ۔فی لیٹر کیلئے محض تین چوتھائی پیسہ ادا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس اجلاس میں رکن اسمبلی کے بی اشوک نائک، بی جے پی ضلعی صدرٹی ڈی میگھراج، میئر سونیتا انپا، این جے ناگراج، مدھوسودھن وغیرہ موجودتھے۔