دتہ پیٹھا کو چپ چاپ ہمارے حوالے کریں : شری رام سینا نے دی دھمکی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

چکمگلور:۔ دتہ پیٹھا یعنی بابا بڈھن گری کےمقام کو حکومت چپ چاپ ہندوئوں کے حوالے کرے اگر دتہ پیٹھا کے معاملے میں حکومت دھوکے بازی کرتی ہے تو حکومت نہیں بچے گی ۔ یہ دھمکی شری رام سینا کے کارگزار صدر گنگادھر کلکرنی نے دی ہے۔ چکمگلور میں انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت دتہ پیٹھا کو لیکر چال بازی کرتی ہے تو اسکے برے نتائج سامنے آئیںگے۔ ہم نے پہلے ہی بی ایس یڈیورپا کو اس سلسلے میں آگاہ کیا تھا ، لیکن انہوں نے ہماری بات نہیںمانی جس کی وجہ سے ایک سال میںہی وہ اقتدارسے دست بردار ہوگئے۔ بی جے پی نے کہا تھاکہ اقتدار میںآنےکے ایک ماہ کے درمیان ہی دتہ پیٹھاکو ہندوئوں کےحوالے کیا جائیگا، لیکن اب تک حکومت اس سلسلے میں فیصلہ لینے میں ناکام ہوئی ہےاورہندوئوں کو بہلانے کی کوشش کررہی ہے۔ اگر مزید تاخیر کی جاتی ہے تو ہندو اسے برداشت نہیں کریںگے۔ بی جے پی سیاست میں کچھ بھی کرلے لیکن مذہب اورمذہبی شخصیات کو لیکر کھیلتی ہے تو حکومت کازوال یقینی ہے۔واضح ہوکہ گنگادھر کلکرنی شری رام سینا کے کارگزار صدر ہیں اور شری رام سینا ہرسال بابابڈھن گری کے پہاڑ پر جمع ہوکر پوجا کے نام پر ہندئو اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات کی دیوار کو مضبوط کرتی رہتی ہے۔