سید خالد احمد آل انڈیا یوتھ کانگریس کےجنرل سکریٹری نامزد

اسٹیٹ نیوز

داونگیرے:۔ آل انڈیا یوتھ کانگریس جنرل کے طور پر پُرجوش نوجوان لیڈر داونگیرے ضلع کانگریس صدر ،و ریاستی یوتھ کانگریس جنر ل سکریٹری رہ چکے سینئرکانگریس لیڈر وملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی سید سیف کے فرزند سید خالد احمد کو اُن کی خدمات اور پارٹی کیلئے اپنا زیادہ وقت دینے والے اُن کے اندر پارٹی کےتئیں موجود جذبہ کی نشاندہی کرتے ہوئے آل انڈیا یوتھ کانگریس صدر بی وی سرینواس نے اُنہیں آل انڈیا یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری نامزد کیا ۔جس پر سابق ریاستی وزیر و رکنِ اسمبلی داونگیرے جنوب ڈاکٹر شامنور شیوشکرپا اور سابق ریاستی وزیر یس یس ملیکارجن نے اُنہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقیناًسید خالد احمد میں ایک جذبہ ہے جو قابل سےستائش ہے پارٹی کےکام وکاج میں وہ ہمیشہ پوری لگن سے انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے کانگریس پارٹی نے انہیں یوتھ کانگریس قومی صدر نےاُنہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں یوتھ کانگریس قومی جنرل سکریٹری نامزد کیاہےجو ایک خوش آئند اقدام ہے۔