منڈیا: ۔سری رنگا پٹن میں ہنومان جینتی کے موقع پر ہندو تنظیمیں بجرنگ دل اور ہندو جاگرن ویدیکے کی جانب سے جہاں یہاں کی مسجد میں گھسنے کی کوشش کی گئی وہیں کئی مسلمانوں کے گھروں کو نقصان بھی پہنچایا گیا ہے ۔اس واردات کے بعد پولیس نے شکایت گزار کی شکایت پر معاملہ درج کیاہے۔ ہنومان مالادھاری کی سنکیرتنا یاترا کے دوران ایک شخص کے گھر سے ہری جھنڈی ہٹانے اور بھگوا جھنڈا لگانے کے ساتھ ساتھ ایک شخص کی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سری رنگا پٹنہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔شکایت گزار نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اتوار کو سری رنگا پٹن کے گنجام کے قریب ہنومان مالادھاری کی سنکرتنا یاترا کے دورا ن ایک شدت پسند نے انکے گھر سے سبز جھنڈا ہٹا کر بھگوا جھنڈا لہرایاہے ۔ گھر کے مالک سید رحمان نے سری رنگا پٹن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔ ہنومان جینتی جلوس کے دوران گروپ میں شامل کچھ لوگوں نے غیر قانونی طور پر میرے گھر سے سبز جھنڈا اتار کر بھگوا جھنڈا لہرا یا، گھر کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ گھر میں موجود بچوں اور خواتین کے ساتھ غیرمہذب باتیں کی گئیں اور گالی گلوچ کرنے لگے تھے ۔
