داونگیرے:۔ شہر کے جئے دیوا سرکل میں ضلع یوتھ کانگریس کارکنوں نے ریاستی وزیر ایشورپا کامتنازعہ بیان جولال قلعہ پر بھگوا پرچم لہرانے کی بات کرتے ہوئے قومی پرچم کی توہین کی تھی جس پرایوان اسمبلی میں کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کے ذریعہ سوال اُٹھانے پر ایشورپا نے غیر مہذب زبان کا استعما ل کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کو واحد الفاظ سے مخاطب کرتے ہوئے جمہوری اقدار اور تہذیب و ثقافت کی دھجیا ں بکھیرنے کی جو کوشش کی جس پر ضلع یوتھ کانگریس کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ضلع یوتھ کانگریس صدر نکھل کونڈجی نے کہا کہ ایسا شخص ریاست کا وزیر ہونے کا حق نہیں رکھتا جو جمہوریت کی پامالی کرے۔احتجاجیوں نے وزیر اعلیٰ بسوارج بمئی سے پر زور مطالبہ ہے کہ فوری ملک سے غداری کی سوچ رکھنے والے کے یس ایشورپا کو کابینہ سے الگ کرتے ہوئے اُن کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے ، ایسے معاملات میں حکومت کی کوتاہی مناسب بات نہیں۔اس موقع پر ضلع یوتھ کانگریس نائب صدر ساگر ،رنجیت ،شلپا ،جنرل سکریٹری عبدالواجد ،چرنجیوئی ،عرفان ، محبوب باشاہ ،کرن وہ جے ،نوین ،سُہیل ،ونود ،ہالیش ،اویناش وغیرہ شریک رہے۔
