کورونا کی تمام لہروں کےخلاف کوویڈشیلڈاور کوویکسین موثر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز
شیموگہ:۔کوویڈشیلڈ اور کوویکسین کورونا کےتبدیل شدہ اشکال جیسے الفا، بیٹا ، گاما اور ڈیلٹا کے خلاف لڑنے میںموثرثابت ہونے کی وضاحت مرکزی وزارت سےدی گئی ہیں۔اس وقت عالمی سطح پرکورونا وائرس کے انفیکشن کی چار اقسام تیزی سےپھیلتی جارہی ہیں، جیسےالفا ، بیٹا ، گاما اور ڈیلٹا،اس وقت جو ملک میںپھیل رہی ہیں وہ کورونا کی ایک قسم  ڈیلٹا پلس ہے۔ پریس کانفرنس کے ذریعہ اس بات کی معلومات دینے والے آئی سی ایم آر ڈائریکٹر ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہاکہ کورونا وائرس کی ویکسین مختلف اقسام میں تبدیل شدہ کورونا وائرس کی شدت کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔کووایکسین الفاءکی تبدیلی سے تبدیل نہیں ہوتا ہے۔وہ اپنی اسی حالت میں برقراررہتا ہے۔ کوویڈشیلڈسے الفاء کچھ ہی یعنی5.2فیصد سے کم ہوسکتا ہے۔البتہ ڈیلٹا کی شدت کو کم کرنے میں یہ کامیاب ہوتا ہے۔ اس دوران ڈیلٹا پلس کے بارے میں انہوں نے معلومات دی کہ فی الحال 12 ملکوں میں ڈیلٹاپلس کے انفیکشن کا وجود سامنے آیا ہے،اب تک بھارت کے 10 ریاستوں میں 48 ایسے کیسس ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ان تمام کا علاج انفرادی طور پرکیاجارہا ہے۔