بڑی خبر: روسی بمباری کا نتیجہ؛ شیل دھماکے میں کرناٹک کا طالب العلم ہلاک

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

بڑی خبر: روسی بمباری کا نتیجہ؛ شیل دھماکے میں کرناٹک کا طالب العلم ہلاک


کیو: روسی بمباری میں کرناٹک سے تعلق رکھنے والا ایک طالب العلم ہلاک ہونے کی تصدیق وزارت خارجہ نے کی ہے۔ کرناٹک کے ہاویری ضلع کے رانی بینور تعلقہ کے چلگیری دیہات سے تعلق رکھنے والے نوین( 22) میڈیکل ایجوکیشن کے لئے یوکرین گئے ہوئے تھے، کیو میڈکل یونیورسٹی میں وہ چوتھے سال کے طالب العلم تھے، بھارت کے طالب العلم کی تصدیق کردی گئی ہے، مزید اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا یے کہ وزارت مہلوک ہونے والے طالب العلم کے اہل خانہ کے رابطے میں ہیں ۔ ہلاک ہونے والے نوین اپنے گھر سے سامان خریدنے نکلا ہوا تھا اس دوران شیل پھٹا اور وہ ہلاک ہوا ہے۔ فی الوقت کیومیں جنگ گرمائی ہوئی ہے جسکی وجہ سے نوین کی لاش لانا ممکن نہیں ہوپارہے۔ دوسری طرف مودی جی کے دعوؤں کی پول کھل رہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا تمام بھارتیہ محفوظ ہیں اور سب کو واپس لایا جا رہا ہے ۔