شیموگہ میں بنگلور ، منگلورو کی طرح اپارٹمنٹ مکانات کی فروخت میں اضافہ !!!

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔کوویڈ 19 وبائی بیماری کے معاشی اثرات کے باوجود رئیل اسٹیٹ کا شعبہ شاید ہی متاثر ہوا ہو۔ شہر میں لگژری گھروں کی فروخت میں اضافے کا رجحان جاری ہے خصوصََا اپارٹمنٹ مکانات میں کی خریداری میں لوگ دلچسپی دکھارہے ہیں۔اس سلسلے میں شہر کے مشہور تاجر و بلڈر اقبال حبیب سیٹھ کا کہنا ہے کہ  بنگلور کی طرح شیموگہ میں بھی اپارٹمنٹ کی خریدو فروخت اچھی تجارتی مارکیٹ کے طور پر ابھرا ہے اور لوگ اپارٹمنٹ کی خریداریوں کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی مالی ترقی میں آئی ٹی اور فارما سیکٹر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں لگژری گھروں کی طرف ایک جھکاو دیکھنے کو مل رہی ہے۔  آر یم یل نگر میں ہی سلسلہ وار اپارٹمنٹ کی تعمیر ہوئی ہے جس میں سبحانی اپارٹمنٹ ، گل مہر اپارٹمنٹ میں کافی لوگوں نے دلچسپی دکھائی ہے ۔ گل مہر اپارٹمنٹ کے لئے اعلان ہونے کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر بوکنگ بھی ہوئی ہے اور لوگوں کی خواہش ہے کہ انکا بھی اپنا مکان ہو ۔ چونکہ اس وقت لوگوں کے پا س وقت نہیں ہے اور وہ اچھے بجٹ میں بہتر مکان حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپارٹمنٹ سے بہتر آپشن انکے پاس نہیں ہوتا ۔  اس سال نئے لانچنگ ہومس میں 25-40 لاکھ روپیے میں قابل ستائش مکانات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ اقبال حبیب سیٹھ کا کہنا ہے کہ اس وقت میٹریل ، جگہ ، وقت سب کچھ معنی رکھتا ہے اس وجہ سے ہم نے اپارٹمنٹس کو معقول قیمتوں میں تعمیر کیا ہے ، خریداروں کو آسانی ہو اسکے لئے بینکوں سے سبسیڈی والے قرضہ جات مہیا کئے گئے ہیں ۔ گل مہر پراجکٹ اس وقت شہر میں قابل تعریف پراجکٹ بن کر ابھریگا ۔ کچھ ہی دنوں میں شیموگہ میں ایر پورٹ کے آنے کے بعد مکانات ، اپارٹمنٹ اور جگہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا اس لئے یہ اچھا وقت ہے کہ لوگ اس وقت اپارٹمنٹس کی خریداری کو ترجیح دیں اور یہ انویسٹمنٹ کے لئے بھی اچھا آپشن ہوگااور سیدھے ایک طرح سے تجارت ہوگی ۔ گل مہر پراجکٹ کے سلسلے میں اگر کسی طرح کی مزید تفصیلات کی ضرورت ہو تو اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔9880726069.۔