دہلی:۔کانگریس پارٹی پر خاندان پرستی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کانگریس لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے کہاہے کہ راجیو گاندھی کے بعد اس پارٹی میں کبھی کوئی پی ایم یا سی ایم نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں خاندان پرستی نہیں ہے۔ماضی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اپنی عوامی میٹنگوں میں کانگریس پر خاندانی پارٹی ہونے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔تمام الزامات کا جواب دیتے ہوئے کانگریس لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے کہاہے کہ کانگریس میں کوئی خاندان پرستی نہیں ہے، اس پارٹی میں ہر کوئی ملک کے لیے کام کرناچاہتاہے۔انہوں نے کہاہے کہ راجیو گاندھی کے بعد، اس خاندان سے کبھی کوئی پی ایم یا سی ایم نہیں رہا۔ بی جے پی خود خاندان پرستی کی حمایت کرتی ہے اور پھر ہم پر الزام لگاتی ہے۔
