ساگر: اڈپی عدالت میں ایک وکیل پر ہوئے حملے کی مذمت میںآج ساگر تعلقے کے وکلاء کی جانب سےوکلاءکے تحفظاتی قانون کو نافذ کرنےپر زور دیا گیا ہے۔ وکلاء اسوسیشن نے آج یہاں کے ڈویژنل دفتر کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کومیمورنڈم پیش کیا ۔ احتجاج کے مقصدکو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 5مارچ کو اڈپی کی عدالت میں گروپرساد نامی وکیل پرشاہد نامی شخص نے عدالتی احاطے میں بلاوجہ حملہ کیاہے۔ اس طرح کے واقعات سےوکلاء کو بے خوف ہوکر اپنے قانونی پیشے کو انجام دینا ناممکن ہورہا ہے۔حملہ وارشخص پر سخت قانونی اقدامات اٹھانے چاہئے۔ ریاستی حکومت کو عدالت کا حصہ کہلانے والے وکیلوں کے تحفظ کے ایکٹ کو نافذ کرنا چاہئے۔ مرکزی حکومت کی مداخلت کے ساتھ وکلاء کےتحفظات کے قانون کوفوراً نافذکرنے پر دبائو ڈالا گیا ۔ اس موقع پروکلاء اسوسیشن کے صدر رویش، رمیش مرسا، کے وی پروین، مری داس سمیت د یگر موجودتھے۔
