رکن اسمبلی ہالپا کی غنڈہ گردی پر احتجاج ہوگا: کانگریس

ڈ سٹرکٹ نیوز

ساگر: ایل بی کالج کے احاطے میں ملناڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے 56ویں سالانہ اجلاس میںاپنے بدمعاش اورغنڈوں کے ساتھ غیر قانونی طورپر داخل ہوکر غنڈہ گردی مچانے والے رکن اسمبلی ہالپا ہرتال کے رویہ پر کانگریس پارٹی نے سخت مذمت کی ہے ۔ اس بات کا اظہار تعلقہ پنچایت سابق صدر اور ضلع کانگریس جنرل سکریٹری ملیکارجن ہکرے نے کیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ رکن اسمبلی کےظلم و جبر کی مذمت میں کانگریس پارٹی کی جانب سے جلد ہی سب ڈویژنل دفترکےسامنے احتجاج کیا جائیگا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایم ایل اے ہالپا ملناڈو ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کےقانونی طور پر ممبر نہیں ہیں۔ لیکن صدر کی ہدایت پر اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ہیں۔لیکن اس روکنے والے ادارے کے سکریٹری جگدیش گوڑاپر ان کے حامیوں نے حملہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسوسیشن کے نائب صدر شری پاد ہیگڑےاور ان کے اہل خانہ اور دیگر افراد پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ واقعے کے پانچ دن بعد بھی رکن اسمبلی اور ان کے حامیوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔انہوںنے الزام لگایا کہ ایسا لگتا ہے کہ اے ایس پی روہن جگدیش بھی رکن اسمبلی کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں۔ کے پی سی سی سیکریٹری ڈاکٹر راج نندنی کاگوڑو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاگوڑ تمپا نے بھی اس حلقے کی نمائندگی کی۔ ان کے دور میں ایسے واقعات نہیں ہوئے۔ میونسپل صدر کو اجلاس میں شرکت کا موقع ہے۔ لیکن رکن اسمبلی کے لیے کوئی موقع نہیں ہےیہ جانتے ہوئے بھی وہ صدر نے بلایا کہتے ہوئے اجلاس میں شریک ہوئےاورنہ صرف انہوں نے حملہ کیلئے حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ خود بھی حملہ آور ہوکر ظلم کیا ہے۔ کانگریس پارٹی اس حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ اس موقع پر مدھو مالتی، این للیتما، ارون پجاری، آدرش بھٹ وغیرہ موجودتھے۔