شاہی امام سے روشن بیگ کی ملاقا ت; مسلم مسائل کی یکسوئی پر تبادلہ خیال

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

دہلی:۔دہلی میں کرناٹک کے سینئررہنما و سابق وزیر آر روشن بیگ نے جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری سے اسکالر و معروف مصنف ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد کے ہمراہ ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خصوصی طور پر ملک کی موجودہ صورتحال اور مسلمانوں کے مسایل پر بات چیت کرتے ہوئے حجاب معاملے کو حل کرنے کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر مسلمانوں کی سیاسی حکمت عملی کیا ہونی چاہئے اور ملک کی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں میں چند دنوں کے دوران پیدا ہوئے احساس عدم تحفظ کے ماحول کو ختم کرنے کے بارے لایحہ عمل پر بات کی گئی اس موقع پر شاہی امام نے ماہر قانون فیضان مصطفی سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی سے متعلق قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا۔