شیموگہ: بینک اور دیگر فینانس کمپنیوں کے قرضوںکی قسطوں کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرناٹک اسٹیٹ یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری ایم پروین کمار نے کیا ہے۔ اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پورے ملک کو پریشان کررہی ہے اور کرناٹک حکومت نے 14 مئی تک جنتا کرفیو / لاک ڈاؤن جاری کردیا ہے۔اس وقت سرکاری ملازمین کے علاوہ نجی ملازمین ، مزدوروں پیشہ افراداور کسانوں کی زندگیاں پہلے ہی لاک ڈاؤن کی پہلی لہر سے تکلیف کی حالت میں پہنچ چکی تھی اوراب کورونا کی دوسری لہر سے دوبارہ لاک ڈاؤن اور جنتا کرفیوزخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کررہاہے۔ اس سے نمٹنا مشکل عمل ہورہا ہےان حالات میں تمام طبقے کے لوگ بینکوں کے ذریعہ اور دیگر میکرو فینانس کے ذریعہ لئے گئے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے مطالبہ کر رہے ہیں، فون کے ذریعہ پریشان کررہے ہیں۔ اس سے ایک عام انسان کو سانس لینا بھی مشکل عمل محسوس کررہا ہے۔ لہٰذا وزیر اعلیٰ سے گذارش ہے کہ وہ تمام طرح کے بینکوں اورنجی فینانس کمپنیوں سے لئے گئے قرضوں کی قسطوں کو لاک ڈائون / جنتا کرفیو ختم ہونے کے بعد یا جب تک حالات سنبھل نہیں جاتے تب تک ملتوی کرنے اعلان کریں۔
