بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔ریاست کے مشہور وکیل انیس علی خان کاآج صبح انتقال ہوچکاہے (اناللہ وانالیہ راجعون)۔اڈوکیٹ انیس علی خان کوآج صبح دل کا دورہ پڑاتھا،جب انہیں علاج کیلئے اسپتال لے جایاجارہاتھا تووہ اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملے۔اڈوکیٹ انیس علی خان کے لواحقین میں ان کی بیوہ اور تین بیٹے شامل ہیں۔انیس علی خان بنگلورو جیسے شہرمیں اس لئےمعروف وکیل رہےکہ انہوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دینے کیلئے تاعمر جدوجہدکی تھی،ڈی جے ہلی کے جے ہلی میں گرفتارہونے والے نوجوانوں کو رہاکروانے میں انہوں نے اہم کرداراداکیاتھا ۔ ضمانت پر رہائی کے دوران مسائل کو حل کرنے کیلئے انہوں نےحددرجہ اپنے ذاتی اصراف سے گرفتارشدہ نوجوانوں کی امدادکی۔اس کے علاوہ انہوں نے کرناٹکا ہائی کورٹ میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار شدہ نوجوانوں کی رہائی کیلئے بھی وکالت کی۔وکالت کے علاوہ وہ سیاسی حلقے سے بھی جڑے رہے،انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کی ، انہیں عام آدمی پارٹی میں بطور آرگنائزنگ سکریٹری کے طو رپر منتخب کیاگیاتھا۔ان کے انتقال کی خبر پاکربڑی تعدادمیں لوگ ان کے گھر کے قریب جمع ہوئے ۔ان کی نمازہ جنازہ آج بروز اتوار بعد نمازظہر مودی مسجدمیں اداکی جائیگی اور تدفین قدوس صاحب قبرستان میں اداکی گئی۔
