شیموگہ:ریاست میں ٹھیکداری کی بنیاد پر ملازمت کررہے صفائی کرمچاریوں کو مستقل ملازمت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جے ڈی یو شیموگہ یونٹ کی جانب سے آج ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں قریب27 ہزارسے زائد صفائی کرمچاری ہیں جو ٹھیکداری کی بنیاد پر کام کررہے ہیں۔یہ لوگ گذشتہ کئی سالوں سے مسلسل ملازمت کرتے آرہے ہیں۔ لیکن حکومت نے انہیں ابھی تک مستقل طور پر نہیں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دوسال قبل کورونا کی مشکلات میں بھی ان لوگوں کی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔ لہٰذا انکی محنت اورکوششوں کو دیکھتے ہوئے حکومت کو چاہئے کہ انہیں مستقل ملازمت دینے پر زور دیا ۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے ریاستی سکریٹری شیوکمار ایس گوڑا، ضلعی صدر دیوراج شندھے موجودتھے۔
