دہلی:۔بنگال کے ضمنی انتخابات کے قریب آتے ہی اداکار سیاست دان شتروگھن سنہا نے ایندھن اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ شتروگھن سنہا، جنہوں نے حال ہی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی دعوت پر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیارکی ہے، نے مرکزی حکومت کو مغرور اور آمر قرار دیا ہے ۔ وزیر اعظم کے طور پر اٹل بہاری واجپئی کے وقت کو یاد کرتے ہوئے شتروگھن سنہانے کہا کہ ہمارے پاس لوکشاہی (جمہوریت) تھی، لیکن پی ایم مودی کے تحت ہمارے پاس تاناشاہی (آمریت)ہے۔شتروگھن سنہا، جو بی جے پی اور کانگریس میں بھی رہ چکے ہیں، واجپئی حکومت کے دور میں مرکزی وزیر رہ چکے ہیں۔ایم مودی کی حکمرانی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ غلط غرور اور تکبر ہے۔ جو چاہو کرو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نو دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں آٹھ گنا اضافہ، یہ تکبر ہے، کیا آپ نے کبھی نو دنوں میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آٹھ بار اضافہ سنا ہے؟
