ساگر: ضلعی حدود میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کوتعلقہ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہےاورملزمان کے پاس سے 30.5لاکھ مالیت والی 22 موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئی ہیں۔گرفتارشدہ ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔شہر میں دو پہیوں کی چوری کی شکایت ملنےکے پیش نظرضلعی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی پرساد ، اڈیشنل ایس پی وکرم اماتے کی رہنمائی میں ساگر اے ایس پی ڈاکٹر روہن جگدیش کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔یکم اپریل کو تفتیشی ٹیم نے تین ملزمین سودیپ عرف چوپا ہاویری، اجئے عر ف اجپاہاویری، گنگادھر عرف سنجو اور ڈی جے عرف گنگا ہاویری، اورچوری کی ہوئی موٹربائک کوخریدنے کی کوشش کررہے ہاویری کے شیوابسوانگرکے گروراج کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان سے پولیس نے جملہ 8 بُلیٹ، 1 کے ٹی ایم بائک،1ڈیوک بائک،1بجاج پلسر، این ایس، 9 سلنڈر پلسر بائک، 1 یمہا،1اسپلنڈر، پرو سمیت جملہ 30.50 لاکھ روپےمالیت والی 22 بائک ضبط کی گئیں ہیں۔ملزمین نے ساگر، ہوسنگر، تھیرتھ ہلی، آنوٹی، سوربا، شرالکوپا، ہاویری، کوپل اور بلاری سمیت مختلف مقامات پر بائک چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
