پارٹی کے وفادا کارکنوں کوہی ٹکٹ دی جائے:کلیم پاشاہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔آنےوالے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی میں خدمات انجام دے چکے دعویداروں کو ہی ٹکٹ دی جائے ، نئے سرے سے پارٹی میں شامل ہونےوالوں کو ترجیح نہ دی جائے۔اس بات کامطالبہ شیموگہ سائوتھ بلاک کانگریس کے صدر کلیم پاشاہ نے کیاہے۔انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے کئی سالوں سےپارٹی میں خدمات انجام دے رہے اس دفعہ اسمبلی انتخابات کیلئے ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے ،11 دعویداروں نے ٹکٹ کا مطالبہ کیاہے ۔ان گیارہ دعویداروں میں سے کسی ایک کو ہی ٹکٹ دی جائیگی تو ہم راضی ہونگے اور یہی مطالبہ ہائی کمان سے بھی کرینگے کہ وہ پارٹی میں کام کررہے کارکنوں کو ہی ٹکٹ دیں۔آئینورمنجوناتھ کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایاکہ ابھی ان کا پارٹی میں آنا طئے نہیں ہے اور وہ پارٹی میںآسکتے ہیں اس بات کا ہمیں گمان ہے،اس وجہ سے ہم نے ریاستی کانگریس کو اس جانب متوجہ کرائینگے،اگر پارٹی کسی وجہ سے آئینورمنجوناتھ کو ٹکٹ دیتی ہے تو ہم اس کی مخالفت کرینگے۔