ٹرافک اصولوں میں ترمیم : آوازدار ہارن بجانے سمیت کئی ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی پر فی کس 500روپئے جرمانہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔مرکزی و ریاستی حکومتوں کی طرف سے جاری کردہ نئے احکامات کے مطابق ٹرافک اصولوں میں ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیاجائےگا۔ سواری میں مرغیوں کو سپلائی کرنے پر 500روپئے ، سماع خراشی کرنے والے ہارن بجانے اور بس میں کنڈکٹر باربار سیٹی بجانےپر فی کس 500روپئے جرمانہ عائد کئے جانے والے نئے ٹرافک قوانین نافذ کئے گئےہیں۔جرمانہ کی تفصیل : تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنےپر 1000روپئے ، بھاری وزنی سواری کو 2000روپئے ، یونیفارم کے بغیر ، سماع خراش ہارن بجانے پر ، بریک لائٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے پر ، ہیڈلائٹ کے بغیر ڈرائیونگ، آنکھوں کو خیرہ کرنےو الی ہیڈ لائٹس، کچی مچھلی سپلائی کرنے پر ، فرسٹ ایڈ باکس نہ ہونےپر ،سواری میں آر سی کی تفصیلات نہ ہونے پر ، نمبر پلیٹ نہ ہونے پر ، سائڈ میرر نہ ہونے پر، ہینڈ بریک نہ ہونےپر، گھسےہوئے ٹائر ہونے پر ، شکایتی ڈبہ نہ ہونے پر ، فائر برگیڈ اشیاء نہ ہونےپر ، نشہ میں اور نشہ کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنےپر ،ٹرافک لائٹ کی خلاف ورزی ، پولس سگنل کی خلاف ورزی ، ون وے ٹرافک کی خلاف ورزی، ڈرائیور بیڈج نہ ہونے پر ، غلط جگہ پارکنگ کرنے پر ، بسوں میں کچی مچھلی کی سپلائی ، بس میں کنڈکٹر یونیفارم کے بغیر ہونے پر، پی ایس وی بیڈج کے بغیر ہونے پر، ٹکٹ نہ دینے پر ، سواری میں اشتہارات لگانےپر ، سرکل کا استعمال کئے بغیر ڈرائیونگ کرنےپر ، غلط رخ پر لےجانے پر، آٹورکشا میں میٹر نہ ہونے پر ، سواری پر ایل بورڈ نہ ہونے پر ، انڈیکیٹر نصب نہ کرنےپر ، تارپال کے بغیر ریت سپلائی کرنےپر ، بائک سوار اور عقبی سوار ہیلمٹ نہ پہننے پر سمیت کئی ایک ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی پر فی کس 500روپئے جرمانہ عائد کیاجائے گا۔اگر کوئی فرد ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرتاہے تو عام سواری پر 2000روپئے اور دواور تین پہیہ والی سواری کے لئے 1000روپئے اور دیگر سواریوں کےلئے 5000ہزارروپئے ، نابالغ سواری چلاتاہے تو 25000روپئے عدالتی جرمانہ اور تین سال کی سزا، انشورنس نہ ہونے پر 1000سے 4000روپئے تک کاجرمانہ ، ڈرائیونگ کے دوران موبائیل استعمال کرتے ہیں تو 1500روپئے سے 3000روپئے تک جرمانہ ، ذہنی مریض اور جسمانی اپاہج ڈرائیونگ کرنے پر پہلی مرتبہ 1000روپئے ، دوسری مرتبہ 2000روپئے ، سواری کو ریسنگ کرتےہیں تو پہلی مرتبہ 5000روپئے ، دوسری مرتبہ 10000روپئے ، رجسٹریشن کے بغیر سواری چلاتےہیں تو 2000روپیوں سے 5000روپئے تک جرمانہ عائد کئے جانےکی جانکاری نئے ترمیمی ٹرافک اصولوں میں دی گئی ہے۔