دبئی میں تقریباً تین کلو گرام کا نایاب روبی نمائش کیلئے تیار

Uncategorized

دبئی :۔دبئی میں تقریباً تین کلوگرام کا نایاب روبی نمائش کیلئےپیش کیا جائیگا۔ نیوز کے مطابق برج الحمل نام کا قیمتی پتھر روبی آٹھ ہزار 400 قیراط (دو اعشاریہ آٹھ کلوگرام) وزنی ہے۔ یہ کھردرا پتھر وسطی تنزانیہ کے ایک گاؤں ونزا سے نکالاگیا ہے۔ہالی وڈ اداکار تمر حسن 15 اپریل کو دبئی کے والڈورف استوریہ فنانشل سینٹرمیں اس نایاب پتھر کو نمائش کیلئے پیش کرینگے۔ دبئی میں ایس جے گولڈ اینڈ ڈائمنڈ فرم اپنے نئے ’کیلسٹو کلیکشن‘ میں اس نایاب پتھر کو لانچ کر رہی ہے۔ کیلسٹو کلیکشن میں دنیا بھر سے قیمتی اور نایاب پتھر پیش کیے جائینگے۔ایس جے گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر پیٹرک پیلاتی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہم اپنی کلیکشن لوگوں کے سامنے پیش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری متحدہ عرب امارات میں بہتر سے بہترین چیزوں کی نمائش کی لگن کا تسلسل ہے۔یہ قیمتی روبی دبئی میں رمضان کے بعد نیلامی کیلئے دستیاب ہوگا اور سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت کیا جائیگا۔اس کی قیمت کا اندازہ کم از کم 120 ملین ڈالر لگایا جا رہا ہے۔