کرناٹک اسمبلی انتخابات؛ کانگریس پارٹی نے جاری کی پہلی فہرست

Uncategorized

بنگلور:اسمبلی انتخابات 2023 کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے جس میں جملہ 124 اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے نام شامل ہیں لیکن پارٹی نے ان اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے نام شامل نہیں کئے ہیں جہاں پر تنازعہ یا اعتراضات ہیں۔ غورطلب بات یہ ہے کہ اس دفعہ سابق وزیر اعلیٰ سدھرامیا ورونا اسمبلی حلقے سے امیدوار ہونگے جبکہ تنویر سیٹھ کا بھی الیکشن لڑنا طئے یے ۔ اس فہرست میں پارٹی نے پولاکیشی نگر اسمبلی حلقے کے امیدوار کانام بھی اس فہرست میں شامل نہیں کیا یے کیونکہ اس حلقے کے امیدوار اکھنڈا سرینیواس تنازعات کا شکار ہیں۔ شیموگہ اربن اور رورل اسمبلی حلقہ، تیرتہلی اسمبلی حلقے کے لئے بھی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کس کس علاقے سے کون امیدوار ہیں مندرجہ ذیل فہرست میں دیکھیں۔