سنتوش پاٹل کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے شیموگہ یوتھ کانگریس نے کیاایشورپا کے گھر کا محاصرہ 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ وزیر برائےدیہی ترقیات اور پنچایت راج کے ایس ایشورپاپر ایک ٹھیکیدار کی جانب سے 40 فیصد کمیشن کا الزام لگانے والےسنتوش پاٹل نامی شخص نے خودکشی کرلی ہے جس کی مخالفت میں آج ضلع یوتھ کانگریس کے کارکنوںنے احتجاج کرتے ہوئے وزیر ایشورپا کے گھر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی ۔ اس دوران یوتھ کانگریس کارکنوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج ہونے کی بھی بات سامنے آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لاٹھی چارج میں نارتھ بلاک یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری درشن ، شیام زخمی ہوئے ہیں۔ شہر کے گنڈپا شیڈ میںموجود ایشورپا کے گھر کایوتھ کانگریس کے کارکنوں نے محاصرہ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے لاٹھی چارج کرنی پڑی اور کچھ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ کارکنوں نے اس دوران شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے دنوں اُڈپی کے پرائیویٹ لاڈج میں خود کشی کرنے والے ٹھیکدار سنتوش پاٹل جو کہ بی جے پی کا لیڈر بھی ہے۔ حال ہی میں اس نے ایشورپا کے خلاف 40 پرسنٹ کمیشن کا الزام لگایا تھااوریہ بات ملک بھر میں چرچہ کا موضوع بھی بنی ہوئی تھی۔ پچھلے 15 دن قبل یہ شخص غائب ہوچکا تھا۔ ٹھیکدار کے موبائل فون کو پولیس نے ٹریس کیا تواڈپی کے ایک لاڈج میں لوکیشن بتانے پر پولیس نے اس جگہ کا معائنہ کیا۔ جائزہ کے دوران پولیس کواس بات کا انکشاف ہوا کہ اس شخص نے خود کشی کرلی ہے اورخود کشی سے پہلے اسکے بھیجے گئے واٹس ایپ پیغام میں اس نے واضح کہا ہے کہ اسکی موت کےذمہ دار کے ایس ایشورپا ہی ہیں اورٹھیکیدار نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا سمیت موجودہ سی ایم اور پی ایم سے اسکے بیوی بچوں کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹھیکیدار سنتوش نے وزیر اعظم مودی کو بھی خط کے ذریعہ بل کی ادائیگی کرنے کیلئے مطالبہ کیا تھا۔ کاموں کی تکمیل ہوئے ایک سال کا عرصہ گذرنے کے بعد بھی جب بل کی ادائیگی نہیں ہورہی تھی تو مشکلات میں مبتلاء سنتوش نےایشورپا سے بل پاس کرنے کا مطالبہ کیا ،لیکن ایشورپا نے اسکے لئے 40 پرسنٹ کمیشن کی ڈیمانڈ رکھی تھی۔ اس بات کا انکشاف سنتوش نے مودی کو لکھے گئے خط میں بھی کیا ہے۔مظاہرین نے زوردار مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں مناسب تحقیقات ہونی چاہیےاور وزیر ایشورپا کواستعفیٰ دینا چاہئے۔اس دوران پولیس نے یوتھ کانگریس کارکنوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔احتجاج میں یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر ایچ پی گریش، کے رنگناتھ، کماریش اور دیگرموجودتھے۔