یوکرین نے جوابی کارروائی میں 1000 سے زائد روسی فوجیوں کو مارنے کا کیا دعویٰ

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
کیف:۔یوکرین پر روسی حملے کے بعد یوکرین نے روسی جنگی طیارے مار گرانے اور درجنوں روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ تو پہلے کیا ہی تھا، اب ایک بڑا دعویٰ یوکرین کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے روس کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے روسی فوج کے 1000 سے زائد جوانوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں روس کی طرف سے کوئی رد عمل فی الحال سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری طرف یوکرین میں ہندوستان کے سفارتخانہ نے یوکرین میں سبھی ہندوستانی شہریوں/طلبا کو گائیڈلائن جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت ہند رومانیا اور ہنگری سے انھیں باہر نکالنے کا راستہ ہموار کر رہی ہے۔ اس درمیان ڈیلنو ہیلتسکی میڈیکل یونیورسٹی، لویو کے تقریباً 40 ہندوستانی میڈیکل طلبا کا ایک گروپ وہاں سے نکلنے کے لیے یوکرین-پولینڈ سرحد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انھیں ایک کالج بس نے بارڈر پوائنٹ سے تقریباً 8 کلومیٹر دور چھوڑا تھا۔