یوکرین سے واپس آنے والے طلبہ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے حکومت سے مدد مانگی

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔ جنگ زدہ یوکرین سے نکالے گئے طلباء اور ان کے والدین اتوار کو جنتر منتر پر جمع ہوئے۔ طلباء اور والدین نے ملک کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کی۔ جنتر منتر پر جمع ہونے والے طلباء اور والدین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ یوکرین کے تمام ہندوستانی MBBS طلباء کی مدد کریںاورہندوستانی طلباء کے کیریئر کو بچائیں۔ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کی وجہ سے یوکرین کے مختلف میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم ہزاروں ہندوستانی طلباء کو اپنی جان بچا کر میڈیکل کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر ملک واپس آنا پڑا۔میڈیکل کی تعلیم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ان طلباء کا مستقبل تاریکی میں نظر آرہا ہے۔ گزشتہ مہینے سپریم کورٹ میں ایک PIL دائر کی گئی تھی جس میں یوکرین سے نکالے گئے ہندوستانی میڈیکل طلباء کے ملک میں داخلہ اور پڑھائی جاری رکھنے کے معاملے پر ہدایت مانگی گئی تھی۔ عرضی میں مرکز کو ہدایت کی بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہندوستانی نصاب میں داخل کرنے کے لیے طبی مضمون کے مساوی اورینٹیشن پروگرام فراہم کرے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ بھی سفارش کی ہے کہ ایسے طلباء کو ہندوستانی میڈیکل کالجوں میں کل وقتی اقدام کے طور پر جگہ دی جائے۔