کانگریس صرف کرناٹک میں ہی سانسیں لے رہی ہے:یڈی یورپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔اترپردیش میں کانگریس کا وجود ختم ہوچکاہے ، عوام نےا س پارٹی کو سرے سے خارج کردیاہے،وزیر اعظم نریندرمودی نے جس طرح سے کانگریس سے آزاد بھارت کا نعرہ دیاتھا اُسی راہ پر کانگریس کاخاتمہ ہورہاہے۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں کانگریس کاخاتمہ ہونے لگاہے،اب یہ پارٹی صرف کرناٹک میںہی کچھ سانسیں لے رہی ہے،پھر سے ریاست میں بی جے پی اقتدارمیں آئیگی اور کانگریس کا نام ونشان مٹ جائیگا۔پچھلے دنوں پانچ ریاستوں میں جو انتخابات ہوئے ہیں وہ اس کی مثال ہے۔وجئے نگر میں ہونے والے دوروزہ بی جے پی کی کارگذار کمیٹی کی نشست میں بی جے پی کے قومی صدر جئے پرکام نڈا اگلے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں شرکت کرنے والے ہیںاور150 حلقوں میں کامیابی کا ارادہ ہے،اس کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی،اس کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنماء بھی اس نشست میں شرکت کرینگے ، ایک سال پہلے سے ہی ہم اسمبلی انتخابات کی تیاریاں کرینگے۔بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی قیادت میں حکومت کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کو گھر گھر پہنچانے کیلئے مختلف اضلاع کادورہ کیاجائیگااور ہمیں یقین ہے کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں 150 نشستوں پر کامیابی ہوگی۔مزید انہوں نے کہاکہ کے ایس ایشورپا کا استعفیٰ دینا لازمی ہوگیاتھا،اس لئے وہ استعفیٰ دیاہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بے قصور ثابت ہونگے۔انہوں نے کسی بھی طرح کاجرم نہیں کیاہے اور یہ بات تحقیقات سے ہی ثابت ہوگی۔بی ایس یڈی یورپانے مزیدکہاکہ مٹھوں کو جو فنڈس جاری کئے جارہے ہیں اُن فنڈس کو حاصل کرنے کیلئے30 فیصد کمیشن دینے کی بات جس سوامی نے کہی ہے وہ غیر ذمہ دارانہ بیان ہے،ایک مٹھ کے سوامی ہوکر اس طرح کے بیانات دینا اچھی بات نہیں ہے،انہوں نے اب تک کسے او رکس وجہ سے کمیشن دیاہے یہ ثابت کر دکھائیں ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر گوندکاراجولا،رکن پارلیمان سدیشور،رکن اسمبلی رویندرناتھ،ایس وی رام چندرپا،ایم پی رینوکاچاریہ، کےاے نوین وغیرہ موجودتھے۔