تعلیمی شعبے میں ہونے والی بد حالی کو درست کیا جائیگا : کانگریس

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: کانگریس نے کہا ہے کہ وہ تعلیم کے شعبے میں بی جے پی کی طرف سے کی گئی تمام غلطیوں کو درست کرے گی۔ کانگریس نے یہ بات اس وقت کہی جب اسکول دوبارہ شروع ہوچکے ہیں ۔ کانگریس نے اس بارے میں ٹویٹ کیا ہےکہ اسکول شروع ہو رہے ہیں، ہماری حکومت بچوں کی تعلیم کو سنجیدگی سے لیگی۔ کانگریس نے کہا کہ ہم تعلیم کے شعبے میں پچھلی بی جے پی حکومت کی طرف سے کی گئی تمام غلطیوں کو درست کرینگے۔کانگریس نے یونیفارم، درسی کتاب، مڈ ڈے میلس، جوتے اور موزے سمیت تمام سہولیات مناسب طریقے سے فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔سابقہ بی جے پی حکومت کی طرف سے کی گئی متن پر نظرثانی بہت بڑا تنازعہ کا سبب بنی تھی۔ کانگریس نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ وہ اسے ٹھیک کریگی۔