عالمی دبائو کے سامنے جھکا پاکستان ، کلبھوشن جادھو کو اپیل کرنے کا دیا حق

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی : پاکستان آخرکار عالمی دباو کے سامنے جھک گیا ہے ۔ وہاں کی جیل میں بند ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو اب جلد ہی سزائے موت کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرسکیں گے ۔ چار سال پہلے جاسوسی کے الزام میں انہیں فوجی عدالت نے یہ سزا سنائی تھی ۔ پاکستان کے ایوان بالامیں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ( ریویو اینڈ ری کنسیڈریشن) آرڈیننس 2020 کو منظوری دے دی ہے ۔ یہ بل تقریبا پانچ مہینے پہلے پاکستان کے ایوان زیریں میں پاس ہوا تھا ۔بل کے مطابق پاکستان کی جیلوں میں سزا یافتہ غیر ملکی قیدی ( جنہیں فوجی عدالت نے سزا سنائی ہے) اعلی عدالتوں میں اپیل کرسکیں گے ۔ اب صدر کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائیگا ۔ہندوستان مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ جادھو بحریہ کے ایک سابق افسر ہیں ، جنہیں ایران سے اغوا کرلیا گیا تھا ۔ وہ اس دوران کاروبار کے سلسلے میں وہاں پہنچے تھے ۔ اغوا کئے جانے کے بعد انہیں پاکستان کی فوج کو سونپ دیا گیا تھا ۔ جبکہ اسلام آباد الزام  لگاتار رہا ہے کہ جادھو ایک ہندوستانی جاسوس ہے ، جو پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملے کرانے کیلئے ذمہ دار ہے ۔آئی سی جے نے جولائی 2019 میں فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان کو جادھو کو قصوروار ٹھہرانے اور سزا سنانے سے متعلق فیصلہ کا جائزہ لینا چاہئے ۔ ساتھ ہی آئی سی جے نے کہا تھا کہ کسی تاخیر کے بغیر ہندوستان کو جادھو کیلئے سفارتی رسائی دستیاب کرنے کا بھی موقع چاہئے ۔عالمی عدالت نے اپنے 2019 کے فیصلے میں پاکستان کو جادھو کو دی گئی سزا کے خلاف اپیل کرنے کیلئے مناسب پلیٹ فارم دستیاب کرانے کیلئے کہا تھا ۔