آوارہ جانوروں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی:کارپوریشن

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: شہر میں آوارہ گھوم رہے گھوڑوںاور خنزیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے ، سڑکوں کے درمیان اورآبادی میں گھوم رہے ان آوارہ جانوروںکے بارے میں عوام کی جانب سےشکایات موصول ہونے کے پیش نظر ،بلدیہ انتظامیہ نے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آوارہ جانوروں کی تعداد بڑھ جانے کی وجہ سے، ٹرافک میں، سواریوں کیلئےاور پیدل چلنے والوںکو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے اور حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔شہر کے گوپی سرکل ،امیر احمد سرکل ، ساگر روڈ ، بلراج ارس روڈ ، دُرگی گڑی ، ودیا نگر ، ایم آر ایس سرکل ، سولےبیل ، بئی پاس روڈ ، کوئمپو روڈ ، سولنگا روڈ ، وینوبا نگر اور ساگر روڈ جیسی اہم سڑکوں پرزیادہ تعداد میں آوارہ گھوڑے اور خنزیر پائے گئے ہیں۔ان آوارہ گھوم رہے جانوروں کے مالکان کو شیموگہ بلدیہ انتظامیہ کی انتباہ کیا جارہا ہے کہ اگلے3 دنوں کے اندراندر فوراً جانوروں کواپنی تحویل میں لے لیں اور انہیں گھومنے سے باز رکھیں ۔ اگر اس آگاہی پر عمل نہیں کیا جاتاہے تو عوامی مفادات کو مدے نظررکھتے ہوئےان جانوروں کو آوارہ سمجھ کر قانونی طریقے سے کارروائی کی جائےگی۔ سٹی کمشنر نے انتباہ کیا ہے کہ اگر کسی کو اس کا نقصان ہوتا ہے تو اس کاذمہ دار بلدیہ انتظامیہ نہیں ہوگا۔