بنگلورو:۔کرناٹک کےاردو ادب کے حلقے کے ایک اہم ستون میں شمارہونےوالے سابق آئی پی ایس افسر اورکرناٹکا اردو اکادمی کے سابق صدر خلیل الرحمان المعروف خلیل مامون کاانتقال ہواہے۔اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال آج دوپہر بعدنمازِ جمعہ ہواہے،اطلاعات کے مطابق وہ صحت مند تھے،لیکن دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ اپنے مالکِ حقیقی سے جاملے۔اناللہ وانالیہ راجعون۔مرحوم خلیل مامون ایک قابل آئی پی ایس افسرہونےکے علاوہ اردوادب سےکافی لگائو رکھتے تھے،انہوں نے اپنی حیات میںتقریباً تین کتابیں منظرِ عام لاچکے ہیں اوروہ ہمیشہ اردو حلقے میں سرگرم رہاکرتے تھے۔سالانہ ادبی رسالہ”نیاادب”کے مدیر اعلیٰ بھی تھے،تاحیات انہوں نے اردوادب اور ملت اسلامیہ کے عام حلقے سے جڑے رہےاور کسی بھی طرح کی ناانصافی یا پھر سماجی خامیوں پر بے ٹوک تبصرہ کیاکرتے تھے۔ان کی کتابوں میں لسان فلسفے کے آئینے میں،19 للہہ ہی نظمیں،نشاطِ غم اور آفاق کا تعارف اہم کتابیں ہیں،انہیں ساہیتہ اکادمی ایوارڈ اور راجیہ اتسواایوارڈبھی دیاجاچکاہے۔
جب تو جائے گا چھوڑکر ہم کو ….. تیری یادوں سے پیارکرلیں گے
