شیموگہ: بنگلور میں بیڈبلاکنگ دھندے کے پیچھے کسی مسلم تنظیم کے شامل ہونے کا امکان ظاہر ہورہاہے،اس طرح کامتنازعہ بیان ریاستی وزیرکے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی اسپتالوںمیں بستروںکی کمی کی وجہ کچھ مسلم جماعتیں ہیں۔ہم ریاست میں کسی طرح کوویڈ کو سنبھالنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن کچھ افراد حکومت کو بدنام کرنے کاکام کررہے ہیں۔اس مسئلہ کو تیجسوی سوریہ ، ستیش ریڈی سمیت کچھ لوگوںنے سامنے لایاہے۔اس کے پیچھے کون لوگ ہیںیہ تحقیقات کے بعد سامنے آجائے گا۔ اس معاملے میںملوث ملزمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع کو اس معاملے میںآگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔
