نیٹ امتحان میں محمد افنان نے حاصل کی نمایاں کامیابی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شرالکوپا : میڈیکل اور ڈینٹل کورس میں داخلے کیلئے منعقدہ قومی اہلیت اور داخلی امتحان (NEET)میں شرالکوپا کے رہنے والے محمد افنان نے 720 میں سے 615 نمبرات حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔شہر کے ڈوڈا بیانڈکیری کے رہائشی کسان محمد غوث کے بیٹے محمد افنان نے اپنی ابتدائی تعلیم قصبے کے الصفا اردو اسکول اور الامین ہائی اسکول سے حاصل کی اور پی یو سی شاہین کالج بیدر سے حاصل کی ۔نیٹ جیسے سخت امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے محمد افنان کو شرالکوپا میں کسانوں کی اسوسیشن، ایس آئی او آرگنائزیشن، اتحاد فاؤنڈیشن، درگاہ کمیٹی، جرنلسٹس اسوسیشن، جے سی آئی میور شرالکوپا، الامین انسٹیٹیوٹ، اورالصفاء اسکول کی جانب سے مبارکباد یںپیش کی گئی ہیں اوراعزاز سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ مختلف تنظیموں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہونہار طالب العلموں کی شاندار کامیابی پر شرالکوپہ کے ساکنوں نے فخر کاظاہر کیا ہے ۔