بھدراوتی :۔تریپورہ کے مسلم طبقے پر فرقہ پرست بی جے پی اور حمایتی پارٹیوں کی جانب سے ہورہے ظلم و ستم کے خلاف دارالعلوم حضرت سید سادات اور مسلم عمائدین شہر کی جانب سےبڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔آج تعلقہ تحصیلدار دفتر کے روبرو ادارے کےذمہ دار نائب صدر محمد یونس خان کی قیادت میں شہر کے تمام مسلم عمائدین نے زور دار تحریک چلاکر احتجاج کیااور فرقہ پرست بی جےپی اور اسکی حمایتی پارٹیوں پر دبائوڈالاکہ فوری طور پر تریپورہ کے مسلمانوں پر ہورہے مظالم کو روک لگائیں ورنہ ملک میں امن و امان خطرہ میں پڑجائےگا۔تریپورہ کے مسلمانوں پر ہورہے ظلم وستم کودیکھنے کے باوجود بی جے پی حکومت اور ذمہ داران خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت خاطیوں کو سزادیں ان کے خلاف مقدمہ درج کریںاگر ایسانہیں کیا جاتا ہے تو یہ بات یقینی ہے کہ مستقبل میں ملک کے حالات خراب ہوجائیںگے۔اس موقع پر امیر جان، پیر شریف، سلیم خان ، محمد ابراہیم ، یوتھ کانگریس کے صدر آفتاب ، نائب صدر تبریز، لطیف ،علماءسمیت دیگر تمام مساجد کے صدور و سکریٹری احتجاج میں موجود رہے۔
