شیموگہ:۔شیموگہ اسمبلی حلقے کے تشہیری کمیٹی کیلئے سابق کارپوریٹر آصف مسعود کوآرڈینیٹرکے طورپر نامزد ہوئے ہیں۔کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے تشہیر کمیٹی کے نائب صدر منجوناتھ بھنڈاری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ شیموگہ اسمبلی حلقے کے سائوتھ اور نارتھ بلاک کے انتخابی تشہیری کمیٹی کیلئے آصف مسعودکوکوآرڈینیٹرکے طورپر منتخب کیا گیا ہے ۔آنےوالے اسمبلی انتخابات میں پارٹ کو کامیابی بنانے کی سمت میں کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سائوتھ اور نارتھ بلاک میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے بھی ہدایت دی گئی ہے۔اس سلسلے میں آصف مسعودنے بتایاکہ یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ پارٹی نےمجھے سائوتھ اور نارتھ بلاک کی انتخابی تشہیرکیلئےذمہ داری ہے وہ اہم ہے،آنےوالے دنوں میں میں پارٹی کی توقع کے مطابق کام کرونگا۔
