شیموگہ:۔تریپورہ میں ہورہے مسلمانوں پر تشددکے خلاف آج پاپولرفرنٹ آف انڈیاشاخ شیموگہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے تریپورہ حکومت کی فرقہ وارانہ حرکتوں پر شدید کی اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ پُر تشدد واقعات کو روکنے کیلئے قانونی اقدامات اٹھائے۔آج شہرکے ڈپٹی کمشنردفتر کے روبرو پی ایف آئی کے کارکنوں نے تریپورہ میں ہورہے مسلمانوں پر تشددکے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف فسطائی تشدد انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے اور تریپورہ حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے۔احتجاجیوں نے اس موقع پر آر ایس ایس پر سخت تنقید کی اور کہاکہ تریپورہ میں مسلم کش فسادات میں ملوث قصوراروں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔تریپورہ حکومت نےان حملوں پر اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں ۔ احتجاجیوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ تریپورہ میں ہورہے مسلمانوں پر تشددکے خلاف قصورواروں کو گرفتارکرتے ہوئے قانونی کارروائی کرے ۔اس موقع پر پی ایف آئی کے کارکنان ولیڈران موجودتھے۔
