شمس آباد ایرپورٹ پر طیارہ کو ہائی جیک کرنے دھمکی آمیز ای میل

سلائیڈر نیشنل نیوز
حیدرآباد:شہرحیدرآبادکےشمس آباد ایرپو رٹ سے طیارہ کو ہائی جیک کرنے کے دھمکی آمیز ای میل کے موصول ہونے کے بعد تین مسافرین کو طیارہ سے اتارلیاگیا۔ان مسافرین کی شناخت تروپتی بادی نینی، ایل ونود کمار اور پی راکیش کمار کے طورپر کی گئی ہے۔اس ای میل میں کہاگیا کہ تروپتی کے آئی ایس آئی سے تعلقات ہیں۔ان مسافرین کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔میل کے موصول ہونے کے بعد سارے ایرپورٹ میں سیکوریٹی سخت کردی گئی۔ساتھ ہی ایرپورٹ کے سیکوریٹی حکام نے دبئی جانے والے طیارہ کی مکمل جانچ بھی کی۔تکنیکی عملہ اس میل کے بارے میں جانچ کررہا ہے۔ اس واقعہ میں تین افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔