رکن پارلیمان فنڈ سےمیگان اسپتال کیلئے 3 ایمبولنس کا تحفہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔کوویڈ مریضوں کو اسپتال لے جانے والی تمام سہولیات پر مبنی 3ایمبولنس کو رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے میگان اسپتال کے سپرد کیا ہے۔ بی جے پی دفتر سے روانہ ہونے والی 3ایمبولنس کو 75 لاکھ کی لاگت پر رکن پارلیمان فنڈ سے خریدا گیا ہے۔ جس کا افتتاح رکن پارلیمان کی موجودگی میں سرجی اسپتال کے ڈاکٹردھننجئے سرجی، میگان اسپتال کے وانی کوری اور ذہینی امراض کے ڈاکٹر شری دھر کے ذریعہ ڈی ایچ او ڈاکٹر سرگی ہلی کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ضلع میں 108 سمیت 56 ایمبولنس کی تعداد موجود ہے ۔ میگان اسپتال میں اب تک صرف4 ایمبولنس کی سہولیات ہی وجودتھی۔ 75 لاکھ کی لاگت پر مزید 3ایمبولنس کی خریداری کی گئی ہے،تاکہ مریضوں کو کسی طرح کی کوئی تکلیف نہ ہو۔