آر ایس ایس ،بی جے پی اور وی ایچ پی کو ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے ساتھ موزانہ نہ کیاجائے:اشوتھ نارائن

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:آر ایس ایس ،بی جے پی اور وی ایچ پی کو پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے ساتھ موزانہ کرنے پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے وزیر اشوتھ نارائن نے مذمت کی ہے اور انہوں نے یہ کہاہے کہ ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کا موزانہ آ ر ایس ایس اور بی جے پی سے نہ کیا جا ئے ، کیو نکہ یہ تنظیمیں سماجی وفلاح بہبودی کیلئے کام کررہی ہیں اور سماج کی ترقی کیلئے ان کارول اہم ہے۔انہوں نے سابق وزیر داخلہ ایم بی پاٹل کو آر ایس ایس جیسی تنظیم کی خدمات کا علم نہیں ہے،یہ افسوسناک بات ہے،جبکہ پی ایف آئی سماج میں انتشار پھیلارہی ہیں ۔ ہم ایسے ہی بیان بازی نہیں کررہے ہیں،بلکہ دلائل کی بنیادپرپی ایف آئی کوموردِ الزام ٹھہرارہے ہیں،کانگریس خود اس بات کا جائزہ لےکہ ان کے دورِ حکومت میں بھی پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔