بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔برسرِ اقتدار اور اپوزیشن جماعتوں کے وجود کا سوال بنے ہوئے ریاست کے تین اہم کار پوریشن انتخابات کیلئے کائونٹ ڈائون شروع ہوچکاہےاور انتخابات آج یعنی 3/ستمبر کو انجام دئیے جائینگے۔ہبلی دھارواڑ کارپوریشن کیلئے82،بلگام کے58،گلبرگہ کے55،میسورکارپوریشن کے36ویںوارڈ،بنگلورو دیہی حلقے کے دوڈا بلاپورکے 31 واںوارڈ،تریکرے میونسپل کائونسل کے23 وارڈس کیلئے الیکشن لڑاجارہاہے۔جبکہ بیدر میونسپل کائونسل کے26اور32ویں وارڈکیلئے،شیموگہ ضلع کے بھدراوتی کے29ویں وارڈ کیلئے الیکشن ہونےجارہاہے۔بلگام کارپوریشن کے انتخابات میں385،ہبلی دھارواڑ کارپوریشن انتخابات میں420،گلبرگہ کارپوریشن کیلئے300امیدوار سمیت جملہ1105 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔قومی سطح کی سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کو جیتا کر اپنے وجود کاثبوت کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں،جبکہ ایم آئی ایم،ایس ڈی پی آئی،ویلفیر پارٹی بھی اپنی قسمت آزماکر سیاسی دوڑمیں اپنا نشان بنانے کی جدوجہدمیں لگے ہوئے ہیں۔
