ذمہ دارانِ مساجد علماء وحفاظ کا حق چھین رہے ہیں;الحرمین علماء وحفاظ کمیٹی نےظاہرکی حقیقت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ذمہ دارانِ مساجد رمضان کے موقع پر بھی علماء وحفاظ کاحق چھینتے ہوئے انہیں معقول ہدیہ دینے کے بجائے بخیلی کاثبوت پیش کررہےہیں۔یہ حقیقت شیموگہ کی الحرمین علماء وحفاظ کمیٹی نے ظاہرکیاہے۔اس سلسلے میں کمیٹی کے نمائندوں نے جاری کرتے ہوئےکہاکہ رمضان المبارک کے دوران کئی علماء وحفاظ کوتراویح پڑھانے، درس دینے اور امامت وخطابات کیلئے بلایاجاتاہے لیکن کئی مساجدمیں ہزاروں روپیوں علماء وحفاظ کےنام پر چندہ لینے کے باوجود پانچ دس ہزار روپئے علماء وحفاظ کو دیکر رخصت کررہے ہیں یہ ایک طرح سے حق تلافی ہی نہیں بلکہ مصلیان کے ساتھ دھوکہ بھی ہے ۔مصلیان کے پاس علماء کےہدیہ کا حوالہ دیکر ہزاروں روپئے کا چندہ لیاجاتاہے،لیکن اس رقم کو علماء کا حق سمجھ کر دینے کے بجائے کچھ پیسے دیکرعلماء وحفاظ کو برخواست کردیتے ہیں۔رمضان کا مہینہ دوسروں کی طرح علماء کیلئے بھی برکتوں والامہینہ بھی ہےلیکن اس مہینے میں بیشتر مساجدکی کمیٹیاں زحمت بن کر علماء پر بر س پڑتی ہیں۔الحرمین علماء وحفاظ  نے عوام سے گذارش کی ہے کہ وہ اگلی بار علماء کے ہدیہ کو مسجدکے ذمہ داروں کے حوالے کرنے کے بجائے راست طورپر علماء کو ہی پہنچائیں تاکہ ان کی ضرورتیں پوری ہوں اور علماء مسائل کے درمیان نہ رہیں۔انہوں نے شیموگہ کے الیاس نگر کی حنفیہ مسجدمیں زبردستی چندہ وصول کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  اللہ تعالیٰ نے کہیں بھی زبردستی اپنے گھرکیلئے چندہ وصول کرنے کیلئے حکم نہیں دیاہے جس کی جتنی طاقت اور خواہش ہے اس کے مطابق وہ چندہ دیگا۔ہم عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ ایسی کمیٹیوں سے سوال کریں اور علماء کو ان کاحق دیں۔