صدارتی انتخاب کیلئے 18 جولائی کو ووٹنگ، 21 جولائی کو نتائج کا اعلان: الیکشن کمیشن

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے صدارتی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق 18 جولائی کو ووٹنگ ہوگی اور 21 جولائی کو ووٹوں کی گنتی کی جائیگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا۔ خیال رہے کہ صدر کووند کی مدت کار 24 جولائی 2022 کو ختم ہونے جا رہی ہے۔ نئے صدر کا انتخاب 24 جولائی سے پہلے مکمل ہونا ضروری ہے۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ صدارتی انتخاب کیلئے 15 جون کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 جون ہوگی۔ 30 جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔ 2 جولائی تک امیدوار اپنی نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔الیکشن کمشنر نے بتایا کہ صدارتی انتخابات 2022 میں کل 4809 ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔ کوئی بھی سیاسی پارٹی اپنے اراکین کیلئے وہپ جاری نہیں کر سکتی۔ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئےخصوصی سیاہی والاقلم فراہم کیا جائیگا۔ ووٹ دینے کیلئے 1، 2 یا 3 لکھ کر اپنی پسند بتانا ہوگا۔ اگر پہلا کسی امیدوار کے پہلی ترجیح پر نہیں رکھا گیا تو ووٹ منسوخ کر دیا جائیگا۔ساتھ ہی اس دوران کوئی بھی وہپ سیاسی جماعتوں میں نہیں جا سکتا۔ پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔ راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل الیکشن انچارج ہونگے۔ اس کے علاوہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ہندوستان کے صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے اراکین کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں پارلیمنٹ کے منتخب اراکین اور تمام قانون ساز اسمبلیوں کے منتخب اراکین شامل ہوتے ہیں۔ نامزد اراکین ووٹ دینے کے اہل نہیں ہوتے۔الیکٹورل کالج کی مجموعی ویلیو 1098803 ہے۔ این ڈی اے اکثریت کے ہدف سے چند قدم دور ہے۔ این ڈی اے کو اپنے امیدوار کو صدر بنانے کیلئےبی جے ڈی اور وائی ایس آر سی کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔