جماعت اسلامی ہند تریکرے کے زیراہتمام عید ملن پروگرام کاانعقاد
تریکرے:( ادریس اصغر)جماعت اسلامی ہند تریکرے کے زیر اہتمام شہر کے یو یس ہال میں عید ملن پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ جلسے کی صدارت لال حسین کندگل رکن جماعت اسلامی ہند الکیل نے کی۔ مہمان خصوصی کے طو ر پر جیا بسوا ننداسوامی چکمگلور اور نکیت راج ماریا، مفکر سماجی کارکن ٹمکور نے شرکت کی۔ جلسے کا آغاز محمد آصد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، شیخ جاوید امیر مقامی جماعت اسلامی ہند تریکرے نے افتتاحی کلمات میں صدر جلسہ مہمان خصوصی اور حاضرین کا استقبال کیا ۔مہمان خصوصی جیابسواننداسوامی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس میں کئی مذہب کے لوگ آپس میں بھائی چارے کے ساتھ یکتہ کا ثبوت دیتے ہوئے زمانے سے چلے آرہے ہیں چند دنوں سے چند مفاد پرست لوگ ہندوستان میں بے رخی کا کام کرہے ہیں نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں صرف سیاسی اور مفاد پرست لوگ اپنے مقصد کیلئے ساری فضا کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ہمیں ان کی باتوں کو نظرانداز کرنا ہے اور ملک میں محبت کی فضا کو عام کرنا ہے ،اگر وہ قینچی کا کام کریں تو ہم سوئی کا کام کرینگے، آج ہم سب کو مل کر سوئی جو کام کرتی ہے اس کی مانند ایک دوسرے کو جوڑنے کا کام کرنا چاہیے۔ایک اور مہمان خصوصی نکیت راج ماریا مفکرنے کہا کہ انسانیت سے بڑھ کر دوسرا کوئی مذہب نہیں ہے کچھ جاہل لوگ ایک دوسرے کے خلاف دلوں میں دیوار ڈال رہے ہیں لیکن ہمیں محبت سے اس دیوار کو توڑ کر دلوں میں ایک دوسرے کیلئے راستے بنانے کی ضرورت ہے ۔ حضور اکرم ﷺکی تعلیمات کو عام کرنےکی ضرورت ہے جس طرح حضور اکرم ﷺکے سامنے سے اگر ایک یہودی کا جنازہ بھی گزر تا تو حضور اکرم ﷺکھڑے ہوجاتے ،حضور اکرم ﷺنےجو انسانیت کا جو درس دیا ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔آخر میں لال حسین کندگل نے صدارتی تقریر کرتے ہوئے عید ملن پروگرام کا مقصد اور رمضان المبارک کے مہینے میں ہم نے کیا کیااور عید الفطر کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند برادران وطن میں کئی سال سے بھائی چارگی کا پیغام کے ساتھ امن و امان کی حفاظت کیلئے کام کررہی ہے اسلام میں وطن کےساتھ وفاداری کرنے کا بڑا حکم ہے اس بات کو جماعت اسلامی برادران وطن سے اسے پروگرام کےذریعے اسلامی لٹریچر کے ذریعہ اسلام کے تعلیمات کو عام کرنا جماعت اسلامی ہند کا مقصد ہے ۔انہوں نے آخر میں برادران وطن سے اپیل کی کہ ہم ایک دوسرے سے مل کر اپنے وطن سے نفرت کی فضا کو ختم کرنے کا کام کرنا ہے اور پھر سے ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کرنا ہے ۔ آخر میں شیخ جاوید کے شکریہ پر جلسے کا اختتام ہوا ۔رپورٹریس پیچ عادل نے نظامت کے فرائض انجام دے ۔ کثیر تعداد میں برادران وطن مرد و خواتین شریک رہے۔
