بھدراوتی:۔بھدراوتی شہرکے نوجوان سماجی کارکن اور کانگریس محمدعرفان (40) آج دوپہر شیموگہ کے ایم آر ایس سرکل کے قریب سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا تھا ، اسپتال میں علاج ناکام ہونے کی وجہ سے محمد عرفان کاانتقال ہوا ہے ۔ محمدعرفان شیموگہ سے بھدراوتی واپس لوٹ رہے تھے، اس دوران ایم آرایس سرکل کے قریب ایک ٹرک نےا ن کی موٹر بائک کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ گرپڑے اور پیراور کمر پر شدید چوٹیں آئیں تھی جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ان کی وفات سے بھدراوتی کا سماجی حلقہ نہایت غمناک ہے اور ان کی مغفرت کیلئے ان کے رفقاء نے دعاکی درخواست کی ہے۔
