شیموگہ:۔جب ہاتھی کسی سڑک سے گزرتاہے تو اُس وقت کُتے بھونکتے ہیں،ایساہی معاملہ پاکستان کا ہے ،نریندرمودی ایک ہاتھی ہیں اور پاکستان کے قائدین کُتے ہیں جو ان پر بھونک رہے ہیں،جلدہی پاکستان کا نقشہ دُنیاکے نقشے سے مٹ جائیگااور اکھنڈبھارت میں تبدیل ہوجائیگا۔اس بات کااظہار کے ایس ایشورپا نے کیاہے آ ج یہاں پاکستان کے وزیر بلاوال بھٹو اور کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارکے خلاف منعقدہ احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج ساری دنیا وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت کا لوہامان چکی ہیں،بلاوال بھٹوکے بیان پر بھارت کے135 کروڑ لوگ برہم ہوچکے ہیں،پاکستان کے وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ اس وزیر کو معافی منگوائیں یا پھر خود معافی مانگیں۔
