کے ایس ایشورپا اپنے مفادات کیلئے بہانے بازی کررہے ہیں:پرسنناکمار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔بیلگائوی سیشن میں شرکت کرنے کے بجائے رکن اسمبلی کے ایس ایشورپابہانے بازی کرتے ہوئےاپنی ذمہ داریوں سے منہ پھیر رہے ہیں۔اس بات کا اظہار سابق  رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمارنے کیا ہے ۔انہوں نے یہاں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ایشورپااپنی صحت کا بہانا بناتے ہوئے اسمبلی سیشن میں شرکت نہیں کی تھی،اب وزیر نہ بنانے کا بہانا پیش کرتے ہوئے اسمبلی میں حاضر ہونے سے گریزکررہے ہیں یہ اپنی پارٹی کو ہی بلاک میل کررہے ہیں یاپھر پارٹی کے لیڈروں نے انہیں اسمبلی سیشن میں نہ آنے کی ہدایت دے رہے ہیں،اس بات کاگمان عوام میں پیداہورہاہے،لیکن معمولی بات کا حوالہ دیتے ہوئے وہ اسمبلی حلقے کے لوگوں کے مسائل کو اسمبلی میں پیش کرنے کے بجائے اسمبلی کی کارروائی سے دور رہے ہیں یہ کہاں تک درست ہے ۔ پرسننا کمارنے مزیدکہاکہ شائد ایشورپا کو اس بات کاخوف ستارہاہوگاکہ اگر وہ سیشن میں شرکت کرتے ہیں تو ان کے چالیس فیصد کا معاملہ کہیں دوبارہ زیرِ بحث نہ ہو جائے ۔ ایک طرف ایشورپاکہہ رہے ہیں کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے تو دوسری جانب وہ مندروں کا دورہ کررہے ہیں اور بنگلورو،باگلکوٹ جیسے علاقوں میں بیٹھ کرپریس کانفرنس کررہے ہیں۔ایشورپاکہہ رہے ہیں کہ انہیں کلین چٹ ملی ہے،لیکن اب تک عدالت سے انہیں کلین چٹ نہیں ملی ہے،ابھی بھی عدالت میں ان کامعاملہ زیرسماعت ہے ، ایسے میں وہ اپنی ہی پارٹی کو بلاک میل کررہے ہیں ۔ ایشورپاکو چاہیے کہ وہ بلاک میلنگ کرنا چھوڑکر حلقے کے مسائل کو اسمبلی میں اٹھائیں۔پرسنناکمارنے مزیدبتایاکہ مرکزی حکومت نے ای ڈی،آئی ٹی اور سی بی آئی کا غلط استعمال کرنا شروع کیاہے،کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارکے تعلیمی اداروں پر باربار چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ بی جے پی کے کئی لیڈروں کے بھی تعلیمی ادارے ہیں تو وہاں پر چھاپہ ماری کیوں نہیں ہورہی ہے؟۔سیاست میں آکر ایشورپانے بھی دولت کمائی ہے،لوکا آیکتہ چھاپوں کے دوران ان کے گھر سے پیسے گننے کی مشین برآمدہوئی تھی ۔ یڈی یورپاکے پاس کتنی دولت ہے اس کا پتہ لگانے کیلئے جانچ ایجنسیاں کام کیوں نہیں کررہی ہیں،کیاجانچ ایجنسیوں کو اس کا علم نہیں ہے۔پریس کانفرنس میں منجوناتھ بمن کٹے،شام سندر،دیپک سنگھ،آرسی نائک،لکشمن،منجوناتھ بابو،شیوانندوغیرہ موجودتھے۔