بنگلورو:۔بنگلورو بم دھماکوں کے معاملے میں گرفتارشدہ پانچ ملزمان کو عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے کی بنیادپر رہا کیا ہے ۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے یہ فیصلہ سُنایاہے۔غیر قانونی طریقے سے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں نذیر،شرف الدین سمیت تین افراد کو این آئی اے نے گرفتارکیاتھا اور ان پر الزام لگایاتھاکہ یہ لوگ ملک میں مختلف مقامات پر بم دھماکے کرنےکامنصوبہ بنارہے تھے،اس سلسلے میں این آئی اے کے خصوصی عدالت کے جج کے کمنیز نے اس معاملے شنوائی کی۔سال2009 میں پولیس نے ان ملزمان کوگرفتارکیاتھا،جن کی طویل شنوائی کے بعد عدالت نے انہیں بے قصورقراردیا۔
