شیموگہ: محکمہ تعلیم عامہ کے زیر اہتمام 6 سے 8 ویں جماعت کیلئے گرایجویٹ پرائمری اساتذہ کی بھرتی کیلئے21 اور 22 مئی کو شہر کے13 مراکز میں ضلعی سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات کا انعقاد کر رہی ہے، ان امتحانات کےمناسب انعقاد کیلئے تمام ضروری تیاریاں کرلی گئی ہیں۔اس بات کی اطلاع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر سیلوامنی نے کیا ہے۔انہوں نےآج اپنے دفتر ہال میں منعقدہ امتحانی تیاریوں کےمتعلق نشست کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ منعقد کردہ امتحانات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ امتحانی مراکز کے تمام کمروں کیلئےسی سی ٹی وی کیمرےنصب کئے گئے ہیں۔امتحان کو بروقت اوربخوبی طریقے سے انجام دہی کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ روٹ انسپکٹر، سپروائزر اور ضروری عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ مراکز میں حاضر ہونے والےامیدواروںاور نگران کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسمارٹ واچ اور موبائل جیسے سامان کو امتحانی مرکز میں نہ لے جائیں۔ ڈیوٹی پر تعینات عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ خدمات میں کوئی غفلت نہیں برتی جائے ۔ امتحان میں ہونے والی غفلت کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ مزید ہدایت دی کہ امتحانی مرکز کے داخلی راستے پر محکمہ پولیس کو میٹل ڈیٹیکٹر سے اس کا معائنہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ہر کمرے کو صاف ہوا، روشنی کے انتظام کے ساتھ ساتھ کمرے میں دیوار کی گھڑی اور سی سی کیمرہ لازمی رہنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ امتحانات کی تمام سرگرمیوںکو شوٹ کرنے کا ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا ہے۔21 مئی کو صبح 10 بجے سے 12:30 بجے تک پہلے سیشن میں 2826 طلباء شرکت کرینگے اور دوپہر 2:30 سے 5:30 بجے تک دوسرے سیشن میں 431 طلباء شرکت کرینگے۔ 22 مئی کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہونے والے پہلے سیشن میں 2604 طلباء دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک دوسرے سیشن میں 2604طلباء شہر کے 13 امتحانی مراکز میںشرکت کریں گے۔درج ذیل ایام میںامتحانی مراکز کےاطراف موجود تمام زیراکس، فیکس اور ٹائپنگ کی دکانوں کوامتحانات مکمل ہونے تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں طلباء اور نامزد افسر عملہ سمیت 4 سے زائد افراد کا گروہ بنانے پر پابندی عائد کی ہے۔ نشست میں ضلع پنچایت سی ای اوویشالی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر || ناگیندرا ایف ہوناہلی،ڈپٹی ڈائریکٹر آف پبلک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پرمیشورپا جی آر، ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسرڈاکٹر || راجیش سرگی ہلی، ضلع خزانچی ایچ ایس ساوتری،سمیت ضلع کے تمام اسکولوں کے فیلڈ انسپکٹر، امتحانی فرائض کے انچارج افسر، محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے۔
