
شیموگہ:۔شہرکے اخلاص انگلش اسکول میں منعقدہ سائنسی نمائش میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اس نمائش گاہ میں پانچویں تا دسویں جماعت کے طلباء نے شرکت کی تھی جس میں156سے زیادہ سائنس، ماحولیات ، بیالوجی، ٹیکنالوجی، سماجی سائنس کے موضوعات پرمشتمل نمونے رکھے گئے تھے ، جنہیں دیکھنے کیلئے نہ صرف طلباء کے والدین پہنچے بلکہ عام لوگوں کیلئے یہ سہولت فراہم کی گئی تھی۔طلباء نے نمونوں کو پیش کرتے ہوئے ان کی کارگذاری کو تفصیلی طورپرپیش کیا۔اس سلسلے میں اسکول کے میرمعلمہ حُسنہ تبسم نے بتایاکہ طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کیلئے یہ نمائش رکھی گئی تھی،جس میں طلباء نے بڑی ہی دلچسپی کے ساتھ مختلف نمونےپیش کئے۔ان میں سے بہترین ماڈلس کو انعامات کیلئے منتخب کیا گیاہے۔اسکول کے سکریٹری سیدنورالحق نے بتایاکہ ہماری اسکول میں طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بھی شامل کیاجا تا ہے ، سائنس کی یہ نمائش اسی کا ایک نمونہ ہے ، آنے والے دنوں میں ہم مزید طلباء کو اس طرح کی سرگرمیوں میں مصروف کرینگے۔
