پانی کے ٹیکس کیلئےمشاورتی نشست نہیں بلائی گئی تو مسلسل احتجاج ہوگا:ناگریکا ہتارکشنا ویدیکے

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:شیموگہ شہر میں 24X7 پینے کے پانی کے نرخوںکا نامناسب طریقہ استعمال کیا گیا ہے اور اس کودرست کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں اور شہریوں کی میٹنگ طلب کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےناگریکا ہتا رکشناویدیکےوکوٹہ کے ذریعہ رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا کے دفتر کے بالمقابل احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ویدیکے کے جنرل سکریٹری کے وی وسنت کمارنے کہا ہے کہ میٹنک طلب کرنے کے بارے میں رکن اسمبلی سے دومرتبہ درخواست کی گئی تھی۔ لیکن رکن اسمبلی نےاس درخواست کو نظر انداز کر دیا ہے۔شیموگہ سٹی کارپوریشن کے دائرے اختیار میں 61 ہزار واٹرٹیکس دہندگان ہیں۔ 24X7 پانی کا کنکشن صرف کچھ وارڈوں میںدیاگیا ہے۔ موجودہ 12 ہزار 24X7 کنکشن میں سے صرف 6 ہزار صارفین پر ہی واٹر ٹیکس لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پانی کا بل بہت مہنگا ہے۔میسور میں 25 ہزار لیٹرکیلئے 150 روپے قیمت ہےجبکہ شیموگہ میں 275 روپئے ادا کرنے پڑرہے ہیں۔ میسور میں 50 ہزار لیٹر کیلئے 275 روپئے قیمت ہے تو شیموگہ میں 400 روپئے غلط طریقے سےوصول کئے جار ہے ہیں۔ انہوں نےاصرار کیا کہ مساوی معیار پر واٹر ٹیکس مقرر کئے جانے چاہئے اور رکن اسمبلی کومتعلقہ حکام اور شہریوں کیلئے جلد ہی میٹنگ طلب کرنا ہوگا۔ خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے توہر ہفتے رکن اسمبلی کے دفتر پراسی طرح کا احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔یہ ایک مسلسل تحریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسکے باوجود بھی اگرہماری تحریک کو نظرانداز کیا جاتا ہے تو بھوک ہڑتال کی جائیگی۔ نشست میں وکوٹہ کے لیڈرڈاکٹر اےستیش کمار شیٹی، ڈاکٹر دنیش، ایس بی اشوک کمار، جناردھن پئی وغیرہ موجودتھے۔