بچوں کے ساتھ جھگڑنے کے بعد ماںنے کی خود کشی

ڈ سٹرکٹ نیوز کرائم

شیموگہ:بچوں کے ساتھ جھگڑا کرنے کے بعد بچوں کو کمرے میں بند کر کے خودکو پھانسی لگانے کا افسوسناک واقع یہاں کے شانتی نگر (راگی گڈہ) میں رونما ہوا ہے۔ یہاں کے شنیشورا مندر کے قریب مقیم نرملا (39)نامی خاتون کے خود کشی کرلینے کی بات سامنے آئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ خاتون اشوک سنجیونی اسپتال میں خدمت انجام دے رہی تھی۔ نرملا تنہا خاتون تھی جو اپنے بچوں کی پرورش کررہی تھی، اسکے شوہر کے تعلق سے ابھی واضح طور پر معلومات نہیں ہوئی ہے۔ بہرحال معلوم ہوا ہے کہ اس خاتون کی ایک بیٹی 9 ویں جماعت میں اور 7 ویں جماعت میں زیر تعلیم ایک بیٹا ہے۔ واردات کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ نرملا نے اپنے بچوں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا کیا تھابعدازاں اس نے دونوں بچوں کو کمرے میں بند کردیا اورپنکھے کو رسی ڈال کر پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ہے۔ اسی دوران دیہاتیوں نے پی ایس آئی پر تاخیر کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے صبح 9 بجے کے قریب یہ حادثہ رونما ہوا تھا جس کی اطلاع ملنے کے بعد شیموگہ دیہی پولیس وہاں معائنے کیلئے پہنچی۔